سرکاری رپورٹ میں لاہور پارکنگ کمپنی کی بدترین کارکردگی کا انکشاف

Lahore Parking Company report
کیپشن: Lahore Parking Company
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی پبلک سیکٹر کمپنیز کی رپورٹ میں لاہور پارکنگ کمپنی کی بدترین کارکردگی کا انکشاف, لاہور پارکنگ کمپنی تمام پیرامیٹرز پر ناکام رہی ہے۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے کارکردگی رپورٹ کمشنر لاہور اور محکمہ بلدیات کو ارسال کردی۔ لاہور پارکنگ کمپنی کو صوبائی کارکردگی کے پیمانے پر 100 میں سے صرف سات نمبر مل سکے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر پبلک سیکٹر کمپنیوں کی کارکردگی کے معائنہ پر رپورٹ تیار کی گئی.  بورڈ آف ڈائریکٹرز کو 2 نمبر دئیے، آپریشنل اسٹاف 2 نمبر، سروسز پر دو نمبر دئیے گئے جبکہ ہائر مینجمنٹ کو ایک نمبر دیا گیا. سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے لاہور پارکنگ کمپنی کے تمام اشاریوں پر "سرخ نشان" لگا دیا۔

لاہور پارکنگ کمپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں میں سے کوئی بھی انجام دینے میں ناکام رہی. وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے کمپنی کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی جبکہ وارننگ نوٹس بھی دیا گیا۔ کمپنی پارکنگ سائٹس کی تعداد بڑھانے یا موجودہ سائٹس پر معیارات نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی مضبوط کاروباری منصوبہ تیار کرنے اور عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کمپنی کی مناسب نگرانی اور ملکیت فراہم کرنے میں بھی ناکام رہی، کمپنی اپنے کاموں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے تکنیکی حل میں سرمایہ کاری کرنے سے بھی قاصر رہی جبکہ مانیٹرنگ یونٹ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ کمپنی نے اپنی آمدنی سےایم سی ایل کو حصہ ادا کرنے کے بعد ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ناکافی سرمایہ چھوڑ دیا تھا۔