ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی کی تقریب میں اسلحہ لانا مہنگا پڑگیا

شادی کی تقریب میں اسلحہ لانا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) غازی آباد کے علاقے میں شادی کی تقریب میں اسلحہ کی تشہیر، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔ اے ایس پی نارتھ کینٹ بشریٰ انصار کے مطابق اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزم کے قبضہ پسٹل، میگزین اور گولیاں برآمد کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے۔

ان عوامل کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات کی خبریں نظر تو آتی ہیں لیکن ارباب اختیار خصوصا پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ نوجوان نسل میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ اس کے باوجود اکثر پولیس اہلکار اس کا نوٹس نہیں لیتے یا اس وقت کارروائی کرتے ہیں جب فائرنگ سے قیمی جان کا ضیاع ہوجاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer