( نبیل ملک ) شہر میں برائلر اور انڈوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع، برائلر 251 روپے کلو اور انڈے دس روپے کمی کے بعد 194 روپے فی درجن ہو گئے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق لاہور میں برائلر چکن کا ریٹ مستحکم رہا اور 251 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں 10 روپے کمی واقع ہونے سے انڈوں کی ڈبل سنچری بھی ختم ہو گئی۔ فارمی انڈوں کی 30 درجن کی پیٹی میں بھی 300 روپے کمی واقع ہوئی ہے اور اب نیا ریٹ 5700 ہو گیا۔ دیسی انڈوں کی اونچی اڑان برقرار رہی اور 400 روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔
دوسری جانب سرد موسم میں مچھلی کی بات کی جائے تو کالا رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو اور کھگا مچھلی 250 سے 300 روپے کلو میں فروخت کی جاتی رہی۔ شہر بھر میں کھلا دودھ 90 روپے سے 110 روپے کلو جبکہ دہی 110 روپے فی کلو میں فروخت کی جاری ہے۔