ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے زبردست سہولت متعارف

گاڑی و موٹرسائیکل مالکان کیلئے زبردست سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ (علی ساہی) سال نو پر گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی گئی، آئی جی پنجاب انعام غنی نے الیکٹرانک چالان آن لائن ادائیگی سسٹم کا افتتاح کردیا، شہری آج سے ای پے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے الیکٹرانک چالان ادا کر سکیں گے ۔

ای چالان آن لائن ادائیگی نظام کی افتتاحی تقریب پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ہوئی، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر راؤ سردار علی خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے بریفنگ دی ، اس موقع پرآئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ ای چالان کی آن لائن ادائیگی سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا، آن لائن ادائیگی سے کورونا میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مدد ملے  گی، پولیس کے بہترین افسر سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات کیے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کرائم کنٹرول اور ٹریفک مینجمنٹ میں مددگار ثابت ہورہی ہے، پنجاب پولیس عوام کی سہولت کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، پکار15، ای خدمت مراکز اور ای چالان نظام عوام کی سہولت کیلئے بہترین اقدامات ہیں، شہری 23 بینکوں کی موبائل بینکنگ، 28 بینکوں کی برانچزاور 21 بینکوں کے اے ٹی ایم کے ذریعے میں چالان ادا کرسکیں گے، شہری ایزی پیسہ، جاز کیش، کونیکٹ،اومنی اور کے ذریعے بھی چالان ادا کر سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نےشہر میں بڑھتے ہوئے حادثات پر کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنیوالوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ  کردیا، ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھیجنے شروع کردیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer