وزیر داخلہ کا سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کا اعلان

وزیر داخلہ کا سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے، دوراندیش سیاست میں مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا، نواز شریف کو واپس لینے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا ۔

  وفاقی وزیر داخلہ نے سیاسی جماعتوں کی عسکری تنظیمیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور جو این جی او ز سیاست میں ملوث پائی گئی ان کے خلاف نوٹس لیا جارہا ہے، دورہ پشاور کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مکمل آزادی ہے مگر عسکری قوت کے خلاف آزادی نہیں، سیاسی جماعتوں کے تمام عسکری تنظیمیں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں، پاک افواج کے خلاف بات کرنے اور کسی کو سازش کی اجازت نہیں دیں گے،  15 سال سے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو واشگاف الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ اگرآپ وفا کریں گے تو ہم بھی وفا کریں گے، پیپلزپارٹی کا سینیٹ انتخاب میں حصہ لینا اچھا فیصلہ ہے، دوراندیش سیاست مذاکرات کے دورازے کبھی بند نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کوئی بحران پیدا نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن کو بند گلی میں لیجانے کا پلان ہے، مولانا فضل الرحمان کا قومی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے، نوازشریف کو واپس لینے کے لیے برطانوی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا، 16 فروری کو نوازشریف کا پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ سسٹم میں بین الاقوامی معیار کے مطابق جدت لا رہے ہیں، طورخم بارڈر پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ بارڈر کے ذریعے ہم وسطی ایشیا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، افغانستان میں بھی مسافروں کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے چاہیے۔ طورخم بارڈر پر امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے بہترین اور جدید نظام لارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مافیا کے خلاف ننگی تلوار لے کر لڑرہے ہیں۔ اللہ پاک عمران خان کے لیے راستے آسان کردے گا، بالآخر بات چیت ہونی ہے وہ آٹا چوروں کیخلاف بھی لڑ رہے ہیں، مفتی کفایت اللہ کے خلاف کیس خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوا دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer