میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اربوں کی جائیدادیں قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اربوں کی جائیدادیں قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راﺅ دلشاد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ نے قبضہ مافیا کےسامنے گھٹنے ٹیک دئیے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اربوں روپے مالیت کی درجنوں جائیدادیں قبضہ مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئیں۔

 شہر کے 9 زونز میں اربوں کی جائیداد کی نشاندہی بھی کی جاچکی ہے، اس کے باوجود ایم سی ایل کا شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ بدستور خاموش ہے، شعبہ سٹیٹ مینجمنٹ پراپرٹی واگزار کرانے کی بجائے حکام بالا کو خط و کتابت سے مطمئن کرنے میں مصروف ہیں۔

 سرکاری دستاویزات کے مطابق تھانہ نولکھا کی اراضی بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ملکیت نکلی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مہنگی ترین پراپرٹیز واگزار کرائی جاسکیں نہ ہی واجبات وصول کیے جاسکے، داتا گنج بخش زون کے زیر کنٹرول ایریا میکلوڈ روڈمکھ مارکیٹ کی دکانوں پر قبضہ ہے۔

بلور پیلس بالمقابل گندہ نالہ رہائشی اور کمرشل پراپرٹی پر قبضہ ہے، مال روڈ پر دبئی اسلامک بینک سے ملحقہ پراپرٹی، عبدالکریم روڈ قلعہ گجر سنگھ پر رہائشی پراپرٹی پر قبضہ ہے، 8 بڑی کورٹ بینک اسکوائر لاہور خاص پر ٹرپل سٹوری رہائشی و کمرشل پراپرٹی پر قبضہ کیا گیا ہے، ڈیوس روڈ پر نجی ہوٹل سے ملحقہ کمرشل دکانوں پر قبضہ کیا گیا۔

قلعہ گجر سنگھ حمزہ سینٹرسے ملحقہ کمرشل پراپرٹی، بیڈن روڈ اور لٹن روڈ کی کمرشل پراپرٹیز پر قبضہ کیا گیا، پرانے راوی پل سے ملحقہ دکانوں، جی ٹی روڈ شاہدرہ کی رہائشی پراپرٹیز زیر قبضہ ہیں، پرانی کوتوالی کی کمرشل پراپرٹیز، بنگلہ ایوب شاہ کشمیری، پرانی چونگی جی ٹی روڈ پر کمرشل پراپرٹی پر قبضہ کیا گیا ہے، ایک طرف ایم سی ایل کی قیمتی اراضی پر قبضہ ہے تو دوسری جانب شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ نے قبضہ واگزار کرانے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

Sughra Afzal

Content Writer