پاکستان کبڈی فیڈریشن کیلئے ایک اور مشکل لمحہ

 پاکستان کبڈی فیڈریشن کیلئے ایک اور مشکل لمحہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وسیم احمد) کبڈی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کبڈی فیڈریشن کیلئے ایک اور مشکل لمحہ، کھلاڑیوں پر پابندیوں کےخلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہو گیا۔

  پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے ہیرا بٹ، نعیم سندھو اور شانہ سیال پر پابندی لگائی گئی ہے جس کے باعث کبڈی شائقین فیڈریشن سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

  کھلاڑیوں اور کبڈی شائقین کا کہنا ہے رواں ماہ پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ شیڈول ہے لیکن فیڈریشن کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر ملک کے نامور کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہے جو کھلاڑیوں کےساتھ زیادتی ہے۔

 احتجاجی مظاہرین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ آئندہ کبڈی ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کا انتخاب اوپن ٹرائلر پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے تاکہ قومی ٹیم عالمی مقابلے میں ملک کا نام روشن کر سکے۔

Sughra Afzal

Content Writer