ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عیشہ خان :پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ بھڑکنے سے تین افراد جھلس گئے، امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے  آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے نیو بلاک میں آگ سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی آتشزدگی کے دوران ہسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امدادی ٹیموں نے بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے  بڑے نقصان کو تو ٹال دیا لیکن آگ کی زد میں آکر تین افراد  جھلس گئے، اس دوران مریضوں کے لواحقین کو بھی شدید دشواری کا سامنا رہا

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجوہات کا پتہ تحقیقات کے بعد چلےگا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔