ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کے سیکرٹری جنرل کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

علاقائی  سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت

اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کے سیکرٹری جنرل کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں علاقائی  سلامتی کی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔

  جی ایچ کیو میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں فریقین نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور رکن ممالک کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ اور مربوط انسداد دہشت گردی اقدامات کے لیے IMCTC کے کردار کو سراہا۔

میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔