ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے بسنت کے قواعد و ضوابط طےکردیئےہیں, عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے بسنت کے قواعد و ضوابط طےکردیئےہیں, عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے بسنت کے حوالے سے قواعد و ضوابط طے کر دیے ہیں اور صوبے بھر میں حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے، جس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق ٹریفک پولیس نے 10 لاکھ سیفی راڈز مفت موٹر سائیکلوں پر لگانے کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز سے متعلق عوام میں آگاہی مہم جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروا رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ڈور کے پنے اور ہر پتنگ و گڈے پر خصوصی کیو آر کوڈ چسپاں کیے جا رہے ہیں، جس سے انتظامیہ کے پاس پتنگ اور ڈور فروخت کرنے والوں اور خریدنے والوں کا مکمل ڈیٹا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کی ثقافت کی بحالی کا کریڈٹ 100 فیصد وزیراعلیٰ مریم نواز کو جاتا ہے۔