سٹی42: پنجاب حکومت نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے لیے سی ٹی ڈی کی ہنگامی ضروریات کے لیے 3 ارب 7 کروڑ 25 لاکھ روپے کی درخواست کی گئی تھی، جس میں سے صوبائی کابینہ نے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کر لی ہے۔
سی ٹی ڈی کی ضروریات میں جدید آلات، اینٹی ڈرون یونٹس، سافٹ ویئر اپ گریڈیشن اور نگرانی کے لیے گاڑیوں کی خریداری شامل ہے۔