سٹی42: لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں منہدم مین ہول میں گرنے سے ماں اور 9 ماہ کی بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جبکہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 9 ماہ کی بچی ردافاطمہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات بھی درج کیے گئے۔
ابتدائی رپورٹ میں دونوں کی موت کی وجہ سر اور گردن کی ہڈیوں کے ٹوٹ جانے کو قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیا اور رپورٹ کو سیل کر دیا گیا ہے۔
واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، تاہم اب تک اس میں صرف ایس ایچ او کو غفلت کے الزام پر ہٹایا گیا ہے، جبکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی یا تحقیقات کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔