ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبرٹی چوک پرسی تھروسمارٹ میش ٹیکنالوجی کی تنصیب کاعمل جاری

لبرٹی چوک پرسی تھروسمارٹ میش ٹیکنالوجی کی تنصیب کاعمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیراکرم :لاہور کے معروف لبرٹی چوک کو جدید، خوبصورت اور اسمارٹ سٹی کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے,لبرٹی چوک پر سی تھرو اسمارٹ میش ٹیکنالوجی کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے.

جس سےعلاقہ ایک جدید ماڈرن اسمارٹ اسکوائر میں تبدیل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اس منصوبے کے تحت 50 فٹ اونچا اور 25 فٹ چوڑا ٹرانسپیرنٹ فریم نصب کیا جا رہا ہے، جو اپنی انوکھی ساخت اور جدید ڈیزائن کی بدولت شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ یہ فریم دبئی کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جو رات کے وقت دلکش روشنیوں اور جدید ڈسپلے کے باعث شاندار نظارے پیش کرے گا۔

منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس ٹرانسپیرنٹ فریم میں ایس ایم ڈی اسکرین نصب کی جا رہی ہے، جو روایتی اسکرینز کے مقابلے میں زیادہ جدید، واضح اور توانائی بچانے والی ہوگی۔ اس اسکرین کے ذریعے شہری معلومات، آگاہی پیغامات، تقریبات اور دیگر اہم اعلانات نشر کیے جا سکیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق سی تھرو اسمارٹ میش ٹیکنالوجی کی تنصیب سے نہ صرف لبرٹی چوک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ منصوبہ لاہور کو اسمارٹ سٹی کے وژن کے مزید قریب لے آئے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہر کے حسن میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ لاہور کو عالمی معیار کے جدید شہروں کی صف میں شامل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔