گھریلو جھگڑا، بہنوئی کے ہاتھوں سالی قتل

 گھریلو جھگڑا، بہنوئی کے ہاتھوں سالی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل کر ڈالا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کماہاں گاؤں میں پیش آیا، جہاں 46 سالہ شاہین کو اس کے بہنوئی کاشف نے چھریوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے  ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے، تاہم مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔