سانحہ 9 مئی کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

سانحہ 9 مئی کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : سانحہ 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ 

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور سابقین وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ملک فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست پر دلائل کے لیئے سید محمد علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اس کے علاوہ سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر محمد یوسف ، ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔  

دوران سماعت سرکاری وکلاء نے کہا کہ سینئر پراسیکیوٹر اور مقدمات سے متعلق ریکارڈ دستیاب نہیں۔ وکیل سرکار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئندہ سماعت تک مہلت دی جائے۔ 

جس کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 12 مقدمات اور  شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔