ویب ڈیسک : کراچی میں چوری اوپر سے سینہ زوری کی مثال سامنےآئی ہے ،خاتون نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد موقع پر موجود ڈی ایس پی کو ہی تھپڑ جڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہےجس میں دیکھا سکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایک گاڑی کو روکا گیا ہے ، جس پر ایک خاتون ان پولیس والوں کو زبردستی گاڑی کے آگے سے سائیڈ پر کرتی ہے اور ڈرائیور کو گاڑی نکالنے کا کہتی ہے، پولیس کی جانب سے گاڑی کو نہ نکالنے دینے پر خاتون پولیس کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دیتی ہے اور اسی دوران بارشی بزرگ ڈی ایس پی کو دھکے دیتے ہوئے تھپڑ جڑ دیتی ہے۔
ویڈیو میں واضح ہے کہ ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سے مسلسل تعاون کی اپیل کرتے رہے، خاتون نے ڈی ایس پی کو دھکے دے کر ہٹایا اور ساتھ موجود نوجوان نے گاڑی نکال لی ۔
ذرائع ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار خاتون کو مبینہ طور پر فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاسز نصب کرنے پر روکا گیا تھا، ڈی ایس پی سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرایا جارہا ہے۔
خاتون نے سفید داڑھی کا بھی لحاظ نہ کیا ۔۔۔افسوس #Karachi pic.twitter.com/UtVqh7M3pl
— Ali Ramay (@AliRamay557) February 2, 2023