پشاور پولیس لائنز دھماکہ کیس، اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 پشاور پولیس لائنز دھماکہ کیس، اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورپولیس لائنزدھماکہ  کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں دھماکے سے متعلق کیس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید اقبال کو عہدے سے  ہٹا دیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق  ڈی پی اوچارسدہ سہیل خالدکوڈی آئی جی سی ٹی ڈی کااضافی چارج دےدیاگیا جبکہ آصف گوہرایس پی اسپیشل برانچ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور پولیس لائنز دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔ پولیس لائنز کو پشاور کا ریڈ زون تسلیم کیا جاتا ہے، تاہم خود کش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل طویل منصوبہ بندی کی۔ دھماکہ خیز مواد وقفے وقفے سے مسجد میں لے جایا جاتا رہا۔

پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا ہے۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک 101 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔