(ویب ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ رجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ایوان اوقاف میں ہوا جس میں شہر سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی گئیں۔
لاہور میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا تاہم خانپور اور بہاولپور میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی، جس کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی بھجوایا گیا جس کے بعد مرکزی کمیٹی نے یکم رجب جمعرات کو ہونے کا اعلان کر دیا جبکہ وزارت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔