'ِمیرا' میری بیوی نہیں، عتیق الرحمان کا بیان سامنے آگیا

Meera jee declared wife
کیپشن: Meera jee
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا عدالتی فیصلہ، عتیق الرحمن کا اپنے وکیل محمد قیصر امین رانا کے ہمراہ پہلا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

اداکارہ میرا کے شوہرعتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے،  2018 کے عدالتی فیصلے پر میرا کو خلع مل چکا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد میرا میری بیوی نہیں، عدالتی فیصلے کے بعد میرا کی والدہ نےجو ویڈیو جاری کی ہے اس کی ضرورت نہیں تھی۔

 عتیق الرحمن کے وکیل نے کہا کہ 28 مئی 2018 کو عدالت نےخلع کی ڈگری جاری کی،  عدالتی فیصلے میں لکھا ہے ڈیفنس لاہور میں موجود گھر  دونوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ بنا ، عدالت نے طویل ترین تنازعہ کی وجہ سے خلع کی ڈگری جاری کی، میرا 2018 کے عدالتی فیصلے کے بعد میرا عتیق الرحمن کی اہلیہ نہیں ہیں ،میرا کی والدہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer