ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون 11،7، 12 پرو پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دیے گئے

آئی فون 11،7، 12 پرو پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دیے گئے
کیپشن: smart phone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)استعمال شدہ درآمدی سمارٹ فون پر بھاری ڈیوٹیز کا نفاذ ہونے سے تاجران کے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گے ،آئی فون 7 سے آئی فون 12 پرو پر درآمدی ڈیوٹی 20 سے بالترتیب 46 ہزار روپے تک بڑھ گیئں،تاجران بلبلا اٹھے ،کاروبار بند ہوجائے گا۔

استعمال شدہ درآمدی سمارٹ فون پر بھاری ڈیوٹیز کا نفاذ ہونے سےکاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گے۔آئی فون 7 پر درآمدی ڈیوٹی 20ہزار بڑھ کر36000 روپے پر پہنچ گئی،آئی فون 11 پر درآمدی ڈیوٹی 24ہزار بڑھکر 70ہزار ہوگی ہے اسی طرح آئی فون 12 پرو درآمدی ڈیوٹی 40 ہزار بڑھ کر 86 ہزار تک پہنچ گی ۔

صدر آل پاکستان موبائل فون ایسوسی ایشن بابر محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں تاجروں نے کہا کہ درآمدی استعمال شدہ سمارٹ فون کے تاجران کے کاروبار بند ہوجایئں گے۔ بابر محمود کا ڈیوٹیز میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی ہیوی ڈیوٹیز سے کاروبار بند یا اسمگلنگ کو فروغ ملے گا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer