ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرانے والے نوجوان نے ارب پتیوں پر نظر رکھنے کیلئے کمپنی ہی کھول لی

ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرانے والے نوجوان نے ارب پتیوں پر نظر رکھنے کیلئے کمپنی ہی کھول لی
کیپشن: Jack Sweeney
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یونیورسٹی آف فلوریڈا کے 19 سالہ طالب علم امریکی نوجوان جیک سوینی نے گراؤنڈ کنٹرول  کے نام سے کمپنی  کھول  لی۔ امیر ترین کاروباری شخصیات کی پروازوں کو مانیٹر  کیا جائے گا۔
جیک سوینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلائٹ ٹریکنگ پر کام کرنے والی کمپنیاں ہر سال لاکھوں کماتی ہیں۔ اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی میرے لیے اچھی کمائی ہوگی۔ یادرہےسوینی نے ایلون جیٹ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ جون 2020 میں بنایا تھا۔
یادرہے  کچھ دن قبل سپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے  فلوریڈا یونیورسٹی کے 19 سالہ طالب علم جیک سوینی کواپنے نجی طیارے کی ٹریکنگ روکنے کے عوض پانچ ہزار ڈالر کی پیشکش کی تھی، تاہم نوجوان نے انہیں جواب میں 50 ہزار ڈالر دینے کا کہا۔ لیکن مسک نے اس کا جواب نہیں دیا اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کردیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر