ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائزکی ناقص حکمت عملی،ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم بند

محکمہ ایکسائزکی ناقص حکمت عملی،ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : محکمہ ایکسائزکی ناقص حکمت عملی ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم ایک ماہ سے بند۔سابق حکومت کاگاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی شوروم پر ہی رجسٹریشن کامنصوبہ ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم بند ہوگیا۔سالانہ 50ہزار سے زائد گاڑیاں وموٹرسائیکلیں ڈیلرز وہیکل رجسٹریشن سسٹم کے تحت شورومز پررجسٹرڈہونے والامنصوبہ ایک ماہ سے بند۔
 شہری جس شوروم سے گاڑی یا موٹرسائیکل خریدتے تھے اسی جگہ رجسٹرڈہوکر نمبرپلیٹس اورسمارٹ کارڈ مل جاتا تھا لیکن گزشتہ ایک ماہ سے سسٹم بندپڑا ہے۔۔اسی حوالے سے شوروم مالکان کا کہنا ہےکہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 120سے زائد شوروم مالکان نے ڈی وی ار ایس کے لائسنس حاصل کررکھے ہیں۔

بائیو میٹرک سسٹم کے اغاز سے ایک بھی گاڑی یا موٹرسائیکل رجسٹرڈ نہیں کرسکے۔یونیورسل نمبرپلیٹس کے اغازکے بعدایکسائز نے ڈی وی ار ایس ڈیلرزکا سسٹم 3بجے کھولتے تھے۔ڈی وی ار سسٹم کے تحت شورم پرہی گاڑی رجسٹرڈہونے سے سیکیورٹی معاملات بہتر ہوئے تھے۔

گاڑی سڑک پرانے سےپہلے نمبرپلیٹ اوررجسٹریشن کارڈ فراہم کردیا جاتا تھا۔ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم میں مسائل کی وجہ سے سسٹم بند ہے۔بائیو میٹرک سسٹم میں خامیاں دور کرنے کے بعدڈی وی ار سسٹم بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔