ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ۔متعدد سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام،سرکاری ریٹ کے برعکس دکاندار اپنی من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرتے نظر آئے،انتظامیہ چیک اینڈ بیلنس رکھنے میں ناکام۔
 آلو کچا نیا درجہ 1 روپے کمی کے بعد اول 25 سے 28 روپے فی کلو، دکاندار 30 میں فروخت کرتے رہے، پیاز درجہ اول قیمت مستحکم 26 سے 29 روپے فی کلو، دکاندار 30 روپے میں فروخت کرتے رہے،ٹماٹر10روپے اضافے کے بعد 125 سے 130 روپے فی کلو، دکاندار140 میں فروخت کرتے رہے، لہسن چائنہ قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 300 سے 310 روپے فی کلو، دکاندار 320 میں فروخت کررہےہیں، اسی طرح دھنیا38 کی بجائے 42 روپے، ادرک 200 کی بجائے215 روپے، کھیرا48 کی بجائے52 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔ میتھی 40 کی بجائے43، بینگن 48 کی بجائے52 روپے فروخت ہوتے رہے۔ پھول گوبھی 30 کی بجائے 32 روپے، شلجم 25 کی بجائے30روپے، سبز مرچ 135 کی بجائے142 روپے کلوفروخت ہوئی۔