سعودیہ جانے والے ہو جائیں خبردار،دوبارہ پابندی عائد

سعودیہ جانے والے ہو جائیں خبردار،دوبارہ پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافر پر 3 فروری رات 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کردی گئی، پابندی کے باعث کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا، پابندی کرونا وائرس کی نئی لہر کے تناظر میں لگائی گئی.


تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے پاکستان سے سفر کرنیوالے مسافر پر 3 فروری رات 9 بجے سے دوبارہ پابندی عائد کردی گئی، پابندی کرونا وائرس کی نئی لہر کے تناظر میں لگائی گئی ، پابندی کے باعث کوئی مسافر پاکستان سے سعودی عرب سفر نہیں کرسکے گا ، پابندی کا اطلاق سے قبل پی آئی اے کے پروازوں سیالکوٹ دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض معمول کے مطابق چلیں گی۔

پی آئی اے کی دو پروازیں کراچی تا جدہ اور لاہور تا مدینہ مسافروں کے ساتھ ابھی محو پرواز ہیں ، مسافروں کی آسانی کیلئے پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن جاری رکھنے کا اعلان ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کیلئے پروازیں جاری رکھی جائیں گی ،جو مسافر پاکستان تا سعودی عرب پروازوں پر بک تھے انکی بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہیں، پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا، تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔ پی آئی اے کی جانب سے بروقت معلومات کی فراہمی کیلئے اپنے صحیح نمبرز کا اندراج کروائیں۔

Sughra Afzal

Content Writer