فیس ماسک پہنے فون ان لاک کرنے کا فیچر متعارف

فیس ماسک پہنے فون ان لاک کرنے کا فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صارفین کوچہرے کی مدد سے فون ان لاک کرنے کے لئے اب ماسک اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں، نئے فیچر کے ذریعے بنا ماسک اتارے باآسانی آئی فون کو ان لاک کیا جا سکے گا۔

 تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ماسک کا استعمال اب زندگی کا حصہ بن چکاہے، صارفین کوچہرے کی مدد سے فون ان لاک کرنے کے لئے اب ماسک اتارنے کی کوئی ضرورت نہیں، کیونکہ ایپل نے ایک نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرائے جانے پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ فیچر اس وقت آئی او ایس 14.5 کے بیٹا ورژن میں موجود ہے علاوہ ازیں ایپل واچ او ایس 7.4 کے بیٹا ورژن میں بھی موجود ہے۔ تاہم یہ فیچر ایپل واچ کے ذریعے ہی کام کرے گا جو کلائی پر پہننا ہوگی جس کے بعد ہی آئی فون فیس آئی ڈی سے ان لاک ہوسکے گا۔

اگر ایپل واچ کے رسٹ ڈیٹکشن فیچر کو ڈس ایبل کردیا جائے گا تو آئی فون کو فیس ماسک پہن کر ان لاک نہیں کیا جاسکے گا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ نیا فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا، کیونکہ ابھی یہ فیچرصرف بیٹا ورژن میں ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer