اداکارہ کو واش روم میں جنسی استحصال کا سامنا

 اداکارہ کو واش روم میں جنسی استحصال کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران بھارتی اداکارہ کو ہوٹل ملازم کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں اداکارہ کی جانب سے ہوٹل ملازم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں ویب سیریز کی شوٹنگ کے بعد جیسے ہی اداکارہ کپڑے تبدیل کرنے کے لیے واش روم میں گئیں، اسی دوران ہوٹل کا ایک ملازم وہاں گھس گیا اور اداکارہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ہوٹل کے ملازم نے اداکارہ کے منہ میں کپڑا بھی ٹھونس دیا تاکہ ان کے چیخنے کی آواز واش روم سے باہر نہ جاسکے تاہم اداکارہ ملازم کو دھکا دیکر تیزی سے باہر بھاگ گئی اور الارم بجادیا۔

پولیس کی جانب سے اداکارہ کی شناخت تو ظاہر نہیں کی گئی تاہم ہوٹل ملازم کی شناخت دلیشور مہانت کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف اداکارہ کو جنسی ہراساں کرنے سمیت دیگر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer