سلمان خان ہدایتکار سےلڑ پڑے،فلم کو خیرباد کہہ دیا

سلمان خان ہدایتکار سےلڑ پڑے،فلم کو خیرباد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم ’’ انشاء اللہ ‘‘ کو خیر باد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور عالیہ بھٹ فلم انشاء اللہ میں ایک ساتھ نظر آنے والے تھے جس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا تاہم ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سلو میاں کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی اس حد تک بڑھ گئی کہ اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔

سلمان خان کے انکار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے فلم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

فلم ’’انشاءاللہ‘‘ میں عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ جب کہ ان کے مقابل سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے۔ فلم 2022ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer