’گھرکاباورچی دوہفتے زیادتی کرتا رہا‘معروف ماڈل کی ویڈیو وائرل

’گھرکاباورچی دوہفتے زیادتی کرتا رہا‘معروف ماڈل کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فیشن ڈیزائنر و کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) فریحہ الطاف نے ایک پروگرام میں ماضی  میں  ہونے جنسی ہراسانی کے واقعہ کوبتایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف  کی ایک ٹی وی شو کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں بچپن کے ایک قصہ کو بیان کرتے بتایا کہ مجھ 6 سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنایاگیا،وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے جو دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو کہ اس پلیٹ فارمز پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک شو کے دوران معروف ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور پبلک ریلیشنز (پی آر) شخصیت و سماجی رہنما فریحہ الطاف نے بتایا کہ  6 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیاگیا، فریحہ الطاف نے بتایا تھا کہ 1970 میں جب ان کے والدین ایک ایکسپو میں شرکت کے لیے جاپان گئے تھے تو وہ انہیں اپنے کزنز کے پاس چھوڑ کر گئے تھے،اس وقت میں 6 سال کی تھی کزنز کے ایک ملازم نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔دو ہفتوں تک ان کے والدین کے واپس نہ آنے تک ان کے ساتھ نامناسب حرکت کرتا رہا۔ اور جب وہ آبھی گئے تو وہ اس وقت بہت بولڈ ہوگیا تھا  اور یہ چیز جاری رہی۔ فریحہ الطاف کا مزید کہناتھا کہ صرف یہ پتہ تھا کہ برا ہورہا ہے، اور میں اس سے تو بچ گئی۔

https://www.facebook.com/pakistanimrankhanlive/videos/489924828661073

M .SAJID .KHAN

Content Writer