سابق وفاقی وزیر نے 80 سال کی عمر میں 21سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی

سابق وفاقی وزیر نے 80 سال کی عمر میں 21سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :سابق وفاقی وزیر سید افتخار حسین گیلانی نے 21 سالہ دوشیزہ سے شادی کرلی۔


گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر افتخار گیلانی کی دوسری شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔نجی ٹی وی  کے مطابق سید افتخار حسین گیلانی کی عمر 80 برس ہے، وہ 1940 میں کوہاٹ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ ان کی دلہن ان سے 59 برس چھوٹی یعنی 21 سال کی ہے۔

خیال رہے کہ افتخار گیلانی نے 1970 میں بطور آزاد امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کے بعد وہ پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔ سنہ 1988 میں وہ بینظیر بھٹو کی پہلی حکومت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دیتے رہے۔ سید افتخار گیلانی نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم انہوں نے اگلے ہی سال 2012 میں پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ جوائن کرلی تھی۔

یاد رہے رحیم یارخان میں 23سالہ سعیداقبال دوسری شادی کےلیے19سال کی لڑکی دیکھ کرآیا،نکاح کےبعدلڑکی بیاہ کرگھرلےآیاتو45سالہ بوڑھی خاتون نکلی۔ سعید اقبال نے بتایا کہ رشتے کے لیے 19 سالہ کلثوم کی تصویردکھائی گئی تھی،مزید یہ کہ پہلی بیوی سےبچہ نہ ہونےپرگھروالوں کی خواہش پر دوسری شادی کی ۔جب نکاح کےبعدلڑکی کوگھرلےکرآیاتوگھونگھٹ اٹھانےپر45سالہ عورت نکلی، 45سالہ عورت دیکھ کر میں ڈرگیاتھا۔


  سعید اقبال نے بتایا کہ لڑکی والوں نے مجھے کہا تھا کہ شادی سےپہلےلڑکی کاچہرہ نہیں دکھاتےیہ ہمارارواج ہے، اپنی عمرسےبھی بڑی لڑکی کی اپنےبیٹےسےشادی کرواکرمیری والدہ صدمےسےگرپڑی،2دنوں تک میری والدہ صدمےسےشیخ زیدہسپتال میں داخل رہی۔

 2دنوں بعدگھرواپس آئی تو45سالہ دلہن میرے گھر سے5تولہ سونالےکرفرارہوچکی تھی۔ سعید اقبال نے کہا کہ لڑکی والوں نے فیملی کورٹ میں حق مہر کے لئے درخواست دے دی ہے اب میں تیسری شادی کبھی نہیں کروں گا اورحکام بالاسےانصاف کامطالبہ کرتا ہوں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer