اکبری منڈی میں پولیس کا چھاپہ،20لٹر سے زائد شراب برآمد،3ملزمان گرفتار

اکبری منڈی میں پولیس کا چھاپہ،20لٹر سے زائد شراب برآمد،3ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی : اکبری منڈی پولیس نے کارروائی کرکے شراب فروش گرفتار کرلیے ، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کی گئی ۔


پولیس کے مطابق  اطلاع موصول ہوئی کے اکبری گیٹ کے علاقے میں شراب فروشی کا کاروبار کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے مخبر کی بتائی ہوئی جگہ پر چھاپہ مار کر ملزم عاقب ،معظم اور زین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے بیس لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد کی  گئی پولیس کا کہنا تھا کہ کہ تینوں ملزمان کو حراست میں لے کر کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer