ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبدیلی کے خواہشمند ہی تبدیلی سرکار کے خلاف بلبلا اٹھے

تبدیلی کے خواہشمند ہی تبدیلی سرکار کے خلاف بلبلا اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: تبدیلی کے خواہشمند ہی تبدیلی سرکار کے خلاف بلبلا اٹھے، مہنگائی سے پریشان شہریوں نے کہا ہے کہ حکومت پتا نہیں کب اپنے وعدے وفا کرے گی۔

سردیوں میں جہاں سوئی گیس نایاب ہو ئی وہیں گیس کے بل میں بھی اضافہ ہو گیا، شہری کہتے ہیں کہ حکومت نےعوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیے تھےمگر یہاں سب نظام الٹ دکھائی دے رہا ہے۔

گیس کی بندش کے باعث کھانا پکانےکے لیے کوئلے اور لکڑیوں کو استعمال کرتے ہیں مگرگیس کا بل جہاں دوسو سے تین سو روپے تک آتا تھا اب ہزاروں میں آرہا ہے۔

حکومت سے درخواست ہے کہ عوام پر رحم کریں، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کر کےعوام کو ریلیف دے۔

Shazia Bashir

Content Writer