گورنر پنجاب نے ہینڈی کرافٹس شاپ کا افتتاح کر دیا

 گورنر پنجاب نے ہینڈی کرافٹس شاپ کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں ہینڈی کرافٹس شاپ کا افتتاح  کردیا۔

  گورنر ہاؤس میں ہینڈی کرافٹس شاپ سمال انڈسٹری کے تعاون سے قائم کی گئی ہے جس کا گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے آج افتتاح  کیا، شاپ میں ہینڈی کرافٹس کے مختلف سٹالز لگائے گئے، فن پاروں کو ہینڈی کرافٹ تیار کرنے والے ہنر مندوں نے لکڑی، پتھر، جانوروں کی ہڈیوں سے خوبصورت نقش و نگار سے تیار کیا۔

افتتاح کے  بعد گورنر پنجاب نےمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈی کرافٹس کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں گے، دنیا کی بہترین چیزیں پاکستان میں بنتی ہیں، اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور پیچھے نہیں دیکھنا ۔

انہوں نے کہا کہ چودھری برادران سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں، اتحادیوں سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کریں گے، کسی اتحادی نے یہ نہیں کہا کہ وہ حکومت گرانا چاہتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer