ڈاکٹر یاسمین راشد نے"نوارٹس" کمپنی کو مہنگا قرار دے دیا

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کینسر کی ادویات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے  آگئی، کابینہ کے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے"نوارٹس" کمپنی کو مہنگا قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے موقف اختیار کیا کہ نوارٹس کے مقابلے میں سستی ادوایات مارکیٹ میں دستیاب ہیں پھر اس کمپنی کو ٹھیکہ کیوں دیں؟ وزیر صحت کا موقف تھا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے نوارٹس کی 6 ادویات دیگر کمپنیوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ کے چند ارکان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا کہ نوارٹس کمپنی کافی دیر سے کام کر رہی ہے اس کیساتھ معاہدے کو برقرار رکھا جائے تاہم وزیر صحت کی دلیل کا کسی کے پاس جواب نہیں تھا۔

کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جون کے بعد نئی کمپنیوں سے معاہدے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور جس کمپنی کیساتھ بھی معاہدہ کیا جائے گا وہ 2022 تک کا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کینسر کے مریضوں کو نوارٹس کمپنی سے ادویات جون 2020 تک ملیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer