(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں مارچ میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں ، ہاکی ، کرکٹ بیڈمنٹن، اتھلیٹکس ،ریسلنگ، رسہ کشی اور فٹبال کے مقابلے کرائے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق خادم پنجاب شہباز شریف کی جانب سے سپورٹس مقابلوں کا اعلان کردیا گیا ہے ، کھیل کے مقابلے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کرائے جائیں گے ، کھیلوں کا آغاز مارچ میں ہوگا، کھیلوں میں ہاکی ، کرکٹ، بیڈمنٹن ، اتھلیٹکس ، ریسلنگ ، رسہ کشی اور فٹبال کے مقابلے کرائے جائیں گے ، کھیلوں کا انعقاد کرنا ہر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی ذمے داری ہوگی۔
مقابلے یونین کونسل ڈویژن کی سطح تک منعقد کیے جائیں گے جبکہ کھیلوں کا اختتام 16 اپریل کو ہوگا۔