ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر  سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیس کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے شمالی وزیرستان میں بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔صدرِ مملکت نے خوارج کو جہنم واصل کرنے پر جوانوں کی جرات کو سراہا۔

‎صدر زرداری نے کہا بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے قبضے سے اسلحہ و بارود کی برآمد سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔‎صدر زرداری نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے   ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

وزیراعظم نے  ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی ۔  وزیراعظم  نے کہا عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں  کے خلاف کامیاب  آپریشنز  پر سکیورٹی فورسز کی ستائش  کی ۔ وزیرداخلہ  محسن  نقوی  نے  7 خوارجیوں  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہا   سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔   7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں  سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔  قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں ۔