ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپرزور

Field Marshal Syed Asim Munir, City42, Turkish Minister , Pakistan Turkey cooperation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلح افواج کے سربراہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرکتار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کنے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی  ملاقات کے دوران پاک ترکی توانائی تعاون کے فروغ اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوئی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

 ترکی کی جانب سے عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا،ترک وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا گیا