سٹی42: ٹویوٹا کمپنی نے اپنے مقبول برانڈ فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی ہے۔
انڈس موٹر ز نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے 35 سال مکمل ہونے پر بڑا اعلان کر دیا۔
بڑی اور مہنگی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے کہ ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے تک کی بڑی کمی کردی ہے۔
ٹویوٹا نے فارچیونر جی گریڈ کی قیمت کم کرکے 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے کردی ۔ اس گاڑی کی پہلے قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔
ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے سستی کردی گئی ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی قیمت کم کر کے اب 1 کروڑ 49 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ٹویوٹا فارچیونر وی گریڈ کی پہلے قیمت 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی ۔
ٹویوٹا نے نئی قیمتوں کا تمام ڈیلرز کو نوٹی فیکشن جاری کر دیا ہے۔ اب سے خریداروں کو یہ گاڑیاں نئی کم ہو چکی قیمت پر ملیں گی۔