ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی

 Imran Khan PTI, Adiala Jail , Imran Khan's health condition
کیپشن: بھارت کا ایک مشہور اخبار عمران خان کے مرنے کی افواہ شائع کرنے کے بعد آج اپنا تھوکا ہوا چاٹ رہا ہے اور اپنے ریڈرز کو بتا رہا ہے کہ عمران خان کی بہن نے جیل میں ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ عمران خان تو بالکل تندرست ہیں۔ بھارت کی میڈیا آؤٹ لیتس نے ڈھٹائی کے ساتھ ایک زندہ شخص کے مرنے کی افواہیں پھیلانے کے ساتھ یہ عذر ِ لنگ پیش کیا کہ ہم کیا کرین یہ افواہ تو افغانستان سے فلاں اخبار نے پھیلائی ہے، ہم تو صرف افواہ کا حوالہ ہی دے رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کے متعلق مصدقہ اطلاع جیل سے باہر نکل آئی۔

 پی ٹی آئی کے بانی کی بہن عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات کی۔

عظمیٰ خان نے بانی سے  ملاقات کے بعد  جیل سے باہر آ کر صحافیوں کے سوالات کے جواب مین بتایا کہ ان کے بھائی عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

صحافیوں سے باتیں کرنے کے بعد بانی کی بڑی بہن عظمی خانہ گور اڈایلہ جیل والی سڑک پر پولیس کی گورکھپور چیک پوسٹ کی طرف روانہ ہو گئیں۔

صحافیوں کے سوالات کے جواب مین عظمیٰ خان کا جواب یہ تھا، "بانی پی ٹی آئی خیریت سے ہیں صحت تو ان کی ٹھیک ہے ." باقی باتیں میں بعد میں کروں گی۔

بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کیا ہوا تھا؟؟

پی ٹی آئی کے بانی کے مر جانے کی افواہ افغانستان اور انڈیا سے اڑا  دی گئی تھی۔ اس افواہ کو پی ٹی آئی کارکنوں نے بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ڈسکس کیا، حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین اور دوسرے سنجیدہ رہنماؤں نے بھی کہا کہ انہیں بانی کی صحت کے متعلق اطلاعات پر تشویش ہے،  انڈیا کے مین سٹریم میڈیا میں عمران خان  کے اڈیالہ جیل مین فوت ہو جانے اور ان کی صحت تشویش ناک حالت میں ہونے کی افواہیں شائع ہونے کے بعد اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کو رسمی بیان جاری کیا اور بتایا کہ جیل میں عمران خان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں، وہ ہمیشہ کی طرح بالکل ٹھیک ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی اس رسمی وضاحت کے باوجود پاکستان سے باہر اور سوشل میڈیا مین مرنے کی افواہ کو لے کر چہ مگوئیاں جاری رکھی گئیں، 

پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے آج منگل کے روز بانی سے  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی ملاقات نہ کروائے جانے پر احتجاج کرنے کے لئے بہت بڑی احتجاجی سرگرمی کا اعلان کر دیا اور کہا کہ وہ پختونخوا کے ہر گاؤں سے بندے جمع کر کے اڈیالہ جیل لائین گے۔ یہ احتجاج آج ہونا تھا۔

آج عظمیٰ خان کی اڈیالہ جیل میں اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے واپس آ کر بتایا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔