سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن ہے اور آج بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن ڈاکٹر عظمی کو ملاقات کی اجازت ملی ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر داہگل ناکے پر پہنچ گئے ، پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا۔ بانی پی ٹی آئی کی صرف ایک بہن ڈاکٹر عظمی قاسم کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی ہے اس کے بعد بانی پی ٹی ائی کی بہن ڈاکٹر عظمی قاسم خان کے ہمراہ گیٹ نمبر پانچ سے جیل کے اندر روانہ ہو گئیں
جیل مینول کے مطابق مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر عظمی روانہ ہوئی ہیں ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد داہگل ناکہ پہنچ گئی ،پولیس نے کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا ہے ۔