ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2025 کا سب سے زیادہ مقبول ’لفظ‘ کونسا؟ اعلان کردیا گیا

2025 کا سب سے زیادہ مقبول ’لفظ‘ کونسا؟ اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آکسفورڈ یونیورسٹی پریس  نے اپنے سالانہ ’’ورڈ آف دی ایئر‘‘ کا اعلان کردیا ہے۔

 آکسفورڈ یونیورسٹی پریس  نے ’رج بیٹ‘ کو 2025 کا منتخب لفظ قرار دیا ہے، یہ انتخاب عوامی ووٹنگ، زبان کے ماہرین کی تجزیہ، اور ثقافتی اہمیت کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں 30,000 سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔

یہ لفظ حالیہ برسوں میں آن لائن دنیا میں مقبول ہونے والی نئی ڈیجیٹل زبان کا اہم حصہ بن کر ابھرا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے مطابق ریج بیٹ ایسے آن لائن مواد کو کہا جاتا ہے جو دانستہ طور پر غصہ، اشتعال یا ناگواری پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ کسی ویب پیج یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ٹریفک اور انگیجمنٹ میں اضافہ ہوسکے۔

آکسفورڈ کا کہنا ہے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران اس لفظ کے استعمال میں تین گناہ اضافہ دیکھا گیا، صرف تین دن میں تیس ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ یہ دوہزار پچیس کا لفظِ سال منتخب ہوا۔

یہ اصطلاح 2002 میں یوزنیٹ (Usenet) پر پہلی بار استعمال ہوئی، جہاں یہ ڈرائیورز کی ردعمل کی نشاندہی کرتی تھی، لیکن اب یہ سوشل میڈیا کی دنیا میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔