ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کر دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے پیٹرولیم قیمتوں کے مطابق نئی کرایہ لسٹ جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں سرگرم رہنے کا حکم دیا ہے۔ ان کی ہدایات پر کرایوں میں کمی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ تمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کر کے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بلال اکبر خان نے واضح کیا ہے کہ شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔