ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ملازمین کی مجوزہ نجکاری کیخلاف تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال

lesco employees protest
کیپشن: lesco employees protest
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدسپرا: لیسکو کے ملازمین نے مجوزہ نجکاری کیخلاف تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جبکہ مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا۔
 وفاقی حکومت  کی جانب سے لیسکو سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری  کے فیصلے کیخلاف ملازمین سراپا احتجاج، ملازمین نے نجکاری کی حمایت کرنے والوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مہنگائی میں اضافے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ملازمین اور حکومت کے درمیان نجکاری کے عمل کو روکنے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں پرائیویٹ سیکٹر سے سربراہان کی تعیناتی کی جا چکی ہے، یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد کہتے ہیں کہ نجکاری کے عمل کو نہ روکا گیا تو احتجاج شدت اختیار کر جائیگا۔

پریس کلب کے سامنے ہونیوالے احتجاج کی وجہ سے پولیس نے رکاوٹیں لگا کر سڑک کو بند کر دیا جبکہ ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک کو دیگر شاہراہوں پر گامزن کر دیا۔