ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خاتون سینماٹو گرافرکیسے ہلاک ہوئی? ، ایلک بالڈون انٹرویو دیتے رو پڑے، ویڈیو وائرل

alec baldwin actor weeps duriing interview
کیپشن: alec baldwin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  میں نے پستول ان کی طرف تانی نہ ٹریگر دبایا۔ اٹھایا ہی تھا کہ گولی چل گئی ۔ ایلک بالڈون  ٹی وی  انٹرویو دیتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رودئیے۔ 

ایلک بالڈون نے اے بی سی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے انہوں نے پستول اٹھائی ہی تھی کہ وہ چل گئی۔ میں نے ٹریگر نہیں دبایا نہ ہی پستول کسی کی طرف تانی تھی ۔رپورٹ کے مطابق پستول میں گھریلو ساختہ گولی ڈالی گئی تھی ۔ اور یہ پستول کلاسیک ماڈل تھا جس میں کوئی سیفٹی کیچ نہیں ہوتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب خون بہتا دیکھا تو میں نے سوچا یہ میں نے کیا کردیا ۔  اب تک یقین نہیں آتا کہ یہ سانحہ ہوچکا ہے۔ 

20 اکتوبر کو امریکی ریاست نیو میکسیکو میں  ایک فلم 'رَسٹ‘ کے سیٹ  پرشوٹنگ کے دوران فلمی اداکار اور پروڈیوسر ایلک بالڈون کی پراپ گن سے چلنے والی گولی سے خاتون سنیماٹوگرافر ہیلینا ہوچینز ہلاک اور ہدایت کار جوئل سوزا زخمی  ہوگئے تھے۔ پولیس  نے ایلک بالڈون پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی تھی۔

  یادرہے ماضی میں بھی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں ان میں ایک واقعے میں مشہور کنگ فو ماسٹر بروس لی کے بیٹے برینڈن لی فلم 'دا کرو‘ کے سیٹ پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح اداکار جان ایرک ہیکسم بھی سن 1984 میں شوٹنگ کے دوران سر کے بل گرنے سے دم توڑ گئے تھے۔