لوکل گورنمنٹس کا بجٹ ریکارڈ آن لائن اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع

local government department
کیپشن: local government department
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لوکل گورنمنٹس کا بجٹ ریکارڈ آن لائن اپ لوڈ نا کرنےکا معاملہ ، محکمہ بلدیات نے ریکارڈ 7دن میں فنانشیل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم پر اپ لوڈ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے.
 سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی ہدایات میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ،میونسپل کارپوریشنز ،ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ سیکرٹری بلدیات نے حکم دیا ہے کہ 7دن میں ریکارڈ فراہم نا کرنے والی لوکل گورنمنٹس کا پی ایف سی شیئر روک دیا جائے ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے مطابق بروقت ریکارڈ اپ لوڈ نا کرنے کی صورت میں متعلقہ چیف افسران کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔نورالامین مینگل سیکرٹری بلدیات کے مطابق چیف افسران مالی سال 2019-20، 2020-21 اور 2021-22کا تمام بجٹ ریکارڈ فراہم کریں۔

سیکرٹری بلدیات  نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ چیف افسران مزید رہنمائی کے لیے 4104690-0300 پر رابط کر سکتے ہیں۔نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹس کا بجٹ ریکارڈ فنانشیل مینجمنٹ سسٹم پر موجود ہونے سے چیک اینڈ بیلنس میں سہولت ہو گی۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ریکارڈ کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے ۔