ویب ڈیسک : گورنر پنجاب کی ہاوسز آف کامنز میں سپیکر ہاؤس آف کامنز لنڈسے ہوئل سے ملاقات۔ چودھری محمد سرورنے سیکرٹری سٹیٹ ہیلتھ ساجد جاوید، ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی انجلینا رینر، سکاٹش نیشنل پارٹی کے لیڈروں سمیت ممبران پارلیمنٹ کنزرویٹو پارٹی اور لیبر پارٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےسپیکر ہاؤس آف کامنز لنڈسے ہوئل، سیکرٹری سٹیٹ ہیلتھ ساجد جاوید سے ملاقات کی۔ ساجد جاوید نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی کاوشوں کو سراہا۔ چودھری محمد سرور نے لارڈ واجد خان کے ہمراہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجلینا رینر سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ ہاوسز آف پارلیمنٹ میں کنزرویٹو پارٹی ممبران سے بھی ملاقات کی گئی۔
سابق ممبر یورپین پارلیمنٹ بیرنر ڈینل حنان نے بھی چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب ایم پی آئن بلیک فورڈ، ایم پی انعم قیصر کے ہمراہ سکاٹش نیشنل پارٹی لیڈروں سے ملے۔ ایم پی نک تھومس سائمنڈز، ایم پی ثاقب بھٹی، معروف بزنس مین نذیر اعوان، بیرنر ول کوکس، ایم پی روشن آرا علی، ایم پی مارک پریت چرڈ سے بھی گورنر پنجاب نے ملاقاتیں کیں۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے اپنے دورہ برطانیہ کے موقع پرافغانستان مسئلہ اورجی ایس پی پلس کے معاملے پر بھی گفتگو کی جبکہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔