ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک اداکارہ اسراء کی نئی ویڈیو وائرل

ترک اداکارہ اسراء کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھے جانے والے  میگا ہٹ ترک سیریل' ارطغرل غازی'کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی (حلیمہ سلطان) ترک اداکارہ  اسرا بیلجک کی نئی ویدیو نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق  مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل '   ارطغرل غازی' نے اپنی شروعات سے ہی ریکارڈ قائم کئے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں جو پذیرائی اس کوحاصل ہوئی وہ اپنے ملک ترکی میں بھی نہیں ہوئی، پاکستان میں بچے، نوجوان، خواتین اوربزرگ اس کے شوقین ہیں،ڈٖرامے کی مقبولیت میں اضافے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ 

سلطنت عثمانیہ کی تاریخ پر مبنی اس سپر ہٹ میگا سریل میں کام کرنے والے ہر کردار نے اپنی صلاحتیوں کو باخوبی سے استعمال کرتے اداکاری کی جس کی وجہ اس ڈرامے نے دیکھتے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دیے اور آج دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کو دیکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے، ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ  اسراءبیلجک کی مقبولیت بھی اس ڈرامے میں کام کرکے مزید بڑھ گئی جس کا اندازہ پاکستان کی مشہور کمپنوں کی  برانڈ ایمبیسڈر برانڈ بننے سے لگایاجاسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جسے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔اپنے انسٹاگرام اکاوئٹ پر ایک مختصر ویڈیو اپلوڈ کی جو دیکھتے ہیں تیزی کے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی،ویدیو میں اسراء نے خوبصورت سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور  اپنے بالوں کو پھونک مار کر چہرے سے ہٹا رہی ہیں۔

اس وڈیو کواب تک 15لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور کمنٹس سیکشن میں مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)

M .SAJID .KHAN

Content Writer