ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا چھوٹے بچوں کیلئے پری پرائمری سکول بنانے کا فیصلہ

حکومت کا چھوٹے بچوں کیلئے پری پرائمری سکول بنانے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Pre Primary School, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) حکومت نے چھوٹے بچوں کے لیے بین الاقوامی طرز کے پری پرائمری سکول بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام منصوبے پرکام شروع کر دیا ہے۔

 محکمہ ایجوکیشن کے حکام کے مطابق چھوٹے بچوں کیلئے الگ سکول بنائے جائیں گے جہاں صرف دوئم تک تعلیم دی جائے گی، ان بین الاقومی طرز کے سکولوں میں بچوں کو تفریحی ماحول میں پڑھایا جائے گا۔ بچوں کے کھیلنے کے لیے کھیل کا سامان بھی سکول کی طرف سے مہیا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پری پرائمری سکولوں میں نوجوان ایجوکیٹرز کو بھرتی کیا جائے گا ۔ منصوبے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer