ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پاکستان تاریخی تعلقات آزمائشوں کے دور میں بھی مضبوطی سے قائم رہے: رضا امیری مقدم

ایران پاکستان تاریخی تعلقات آزمائشوں کے دور میں بھی مضبوطی سے قائم رہے: رضا امیری مقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ایران کی دماوند اور پاکستان کی کے ٹو چوٹیوں جیسے بلند ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران پاکستان تاریخی تعلقات آزمائشوں کے دور میں بھی مضبوطی سے قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، تہذیب، عقائد اور ثقافت سے جڑے دونوں ملکوں کے تعلقات گذشتہ دو سال میں مضبوطی اور پائیداری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور اب کوئی بھی چیلنج، واقعہ یا بیرونی عناصر ایران پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کو کمزور نہیں کر سکتا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ یقین ہے کہ ایران پاکستان کی دوستی پورے خطے کے لیے اچھی ہمسائیگی کی اعلیٰ مثال بن سکتی ہے۔