ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبنائے ہرمز سے متعلق پالیسی نہیں بدلی، ایران نے خبروں کی تردید کر دی

آبنائے ہرمز سے متعلق پالیسی نہیں بدلی، ایران نے خبروں کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق منصوبے پر رضامندی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم بحری گزرگاہ سے متعلق تہران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض غیر ملکی اور ایران مخالف میڈیا اداروں کی جانب سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔

ایرانی ذرائع نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز جیسے اسٹریٹجک بحری راستے کے بارے میں ایران کا مؤقف پہلے کی طرح برقرار ہے اور اس حوالے سے نہ کوئی نئی پالیسی اختیار کی گئی ہے اور نہ ہی کسی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس قسم کی خبروں کا مقصد ایران کی پالیسی کے بارے میں غلط تاثر پیدا کرنا ہے۔ یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل اسی اہم بحری راستے سے ہوتی ہے۔