ملک اشرف : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نئے انتظامی یونٹس کے مؤقف کی پنجاب بار کونسل کی جانب سے حمایت کی گئی ہے۔
نومنتخب قیادت کی جانب سے محسن نقوی کے انتظامی اصلاحات کے مؤقف کی تائید کی گئی ہے۔ پنجاب بار کونسل کے مطابق گڈ گورننس کیلئے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں۔
وائس چیئرمین پنجاب بار قیصر نذیر ساہی اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ارشد علی ہنجرا اپنا موقف پیش کیا ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل قیصر نذیر ساہی کا کہنا ہےکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے نئے انتظامی یونٹس پر پیشرفت ہونی چاہیے، انتظامی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
قیصر نذیر ساہی اور ارشد علی ہنجرا نے محسن نقوی کے گڈ گورننس ویژن کی حمایت کی ہے۔